الیکشن 2018 کا پہلا حتمی اور سرکاری نتیجہ کا اعلان

الیکشن 2018 کا پہلا حتمی اور سرکاری نتیجہ کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو کامیاب الیکشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے پہلے سرکاری اور حتمی نتیجہ کا اعلان بھی کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے قوم کو کامیاب الیکشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ قوم نے منفی پراپیگنڈا مسترد کرکے الیکشن میں حصہ لیا۔ انھوں نے پاکستان کی عدلیہ کا شکر یہ بھی ادا کیا۔  چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کے نظام میں خرابی سے رزلٹ لیٹ ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فارم 45 نہ دیے جانے کی شکایات کو مسترد کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کب خطاب کریں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا

سردار رضا  نے کہا کہ سسٹم پر سائبر حملے کی اطلاع ملی تو ضرور تحقیقات کریں گے۔ صحافی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ پانچ سیاسی جماعتیں غلط بات بھی تو کر سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف دو گھنٹے کی تاخیر پر افسانے بن گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  انتخابات سو فیصد منصفانہ اور شفاف ہیں ۔

 چیف الیکشن کمشنر نے پہلے سرکاری اور  غیر حتمی نتیجہ کا اعلان بھی کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 11 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے محمد عدنان نے 43079ووٹ لیے اور کامیاب ہوئے۔ 



وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔