عام انتخابات، عمران خان نے نئی تاریخ رقم کردی

عام انتخابات، عمران خان نے نئی تاریخ رقم کردی


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان نےملکی انتخابی تاریخ کامنفرداعزازاپنےنام کرلیا۔ ملک کےپانچ شہروں میں فتح کےجھنڈے گاڑکرجیت کویادگاربنادیا۔

عمران خان نےتاریخ رقم کردی۔کپتان نےاپنی پانچوں نشستوں پرانتخابی دنگل جیت لیا۔پاکستان کی انتخابی تاریخ میں ایساپہلی بارہواہےکہ کسی سیاستدان نےقومی اسمبلی کی اکٹھی پانچ نشستیں جیت لیں۔

پڑھنا مت بھولیں: خیبرپختونخواہ میں" پی ٹی آئی" نے کتنی سیٹیں جیتیں؟
بنوں کےحلقہ این اے35پرکپتان نےایم ایم اےکےاکرم درانی کومات دے دی۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کواسلام آبادکےحلقہ این اے53 سےکپتان کےمقابلے میں شکست سامناہوا۔میانوالی کےآبائی حلقہ این اے95پرن لیگی رہنماعبیداللہ شادی خیل کوچیئرمین پی ٹی آئی نےشکست سےدوچارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہو ںگا ،عمران خان

لاہورمیں این اےایک سواکتیس پرانتہائی کانٹےدارمقابلےکےبعدعمران خان نےمسلم لیگ ن کےاہم رہنماخواجہ سعدرفیق کوصرف چندسوکےمارجن سےہرایا۔ایم کیوایم کےامیدوارعلی رضاعابدی بھی کپتان کی کراچی کےحلقہ این اے243 سےفتح نہ روک پائے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔