کراچی کاسیاسی منظرنامہ بدل گیا

کراچی کاسیاسی منظرنامہ بدل گیا


کراچی(24نیوز)  گزشتہ تین دہائیوں سے بلاشرکت غیرے کامیاب ہونے والی ایم کیو ایم، کراچی سے اکثریت کھو بیٹھی  اور پاکستان تحریک انصاف ملک کے سب سےبڑے شہرسےبڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

قومی اسمبلی ہو یا سندھ اسمبلی،  گزشتہ تیس سالوں میں ایم کیوایم ہمیشہ سے کراچی سے کامیاب ہوتی چلی آئی ہے۔ 2013 کے عام انتخابات میں بھی شہر سے ایم کیو ایم کے پاس قومی اسمبلی کی 18 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستیں تھٰیں۔لیکن اب کی بار پارٹی اندرونی اختلافات کے بھنور میں پھنس کر سینیٹ کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی گنوا بیٹھی۔ جن علاقوں میں ایم کیو ایم کو اپنے ووٹ بینک ہونے کا ناز تھا،  خزاں کے سوکھے پتوں کی طرح تحریک انصاف کے آنگن میں جاگرا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، عمران خان نے نئی تاریخ رقم کردی

 غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 میں سے 12 نشستوں پر تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوچکی ہے۔  اسی طرح صوبائی اسمبلی کی بھی درجن سے زائد نشستیں تحریک انصاف کے نام ہوچکی ہیں۔خود تحریک انصاف کے لئے بھی کراچی سے یہ نتائج حیران کن ہیں لیکن اب تحریک انصاف کو کراچی کے شہریوں سے کئے گئے وعدوں کو نبھانا ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔