کچرا چننے والے بچوں میں علم کی شمع جلانے والا چھپرسکول

کچرا چننے والے بچوں میں علم کی شمع جلانے والا چھپرسکول


کراچی (24 نیوز)ہمارے ملک میں ایسے بچوں کی تعداد کچھ کم نہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر نہ تو سکول جاتے ہیں اور نہ ہی کسی تعلیمی سرگرمی کا حصہ ہیں۔ ایسے بچوں کے لئے چھپر تلے شروع کیا جانیوالا تعلیمی مرکز پسماندہ طبقے کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہو رہا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں امتیاز نقوی کچرہ چننے کے کام سے منسلک بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عزم لئے انکا مستقبل سنوارنے کی تگ و دو میں مصروف نظر آتے ہیں۔

اس تعلیمی مرکز میں بچے نہ صرف علم حاصل کر رہے ہیں بلکہ اسے دوسروں کو سکھانے کا عمل بھی انکے لئے خاصا دلچسپ ہے۔ علم کے حصول کے لیے آئے یہ بچے آنکھوں میں بہتر مستقبل کا خواب سجائے بیٹھے ہیں۔

چھپر تلے قائم تعلیمی مرکز کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کو ایسی اندھیر نگری نہ بنا دیا جائے کہ جہاں معصوم بچوں کے حال کے ساتھ مستقبل بھی تاریک ہو۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer