مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل،نالائق قرار دیدیا



لاہور(24 نیوز)بے خبری یا عمران خان کو نیچا دکھانے کا خمار،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے دیا۔ مریم نواز نے صرف ہیڈ لائن دیکھی خبر کے اندر رپورٹ کی تاریخ نہ دیکھی اور ٹویٹ کردی ،چار گھنٹے بعد صارفین کی تنقید پر اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نون لیگ کے دور کی ورلڈ بینک کی رپورٹ ٹویٹ کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیگی حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے  ٹویٹ میں لکھا کہ یہ نالائقوں اور نا اہلوں کی اصل کارکردگی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer