نجی کمپنی کی بس ہوسٹس کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

10:19 AM, 26 Jun, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) نجی کمپنی کی بس ہوسٹس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے ۔ ویڈیو میں بس ہوسٹس کے رقص کو لوگوں نےخوب سراہا۔ دل خوشی سے جھوم اٹھے۔ 

یہ مناظر کسی فلمی گانے کے نہیں بلکہ نجی کمپنی کی بس ہوسٹس کے رقص کے ہیں، زندگی بھی ہوتو ایسی ،  ہونٹوں پر مسکراہٹ، چہرے پر رونق اور تھرکتی جوانی دیکھ کر ہر کوئی جھوم اٹھا۔ نجی کمپنی کی بس ہوسٹس کی رقص کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیاپر مقبول ہوگئی۔ چند روز میں 1800 سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ ویڈ یو بھی ایسی کہ ہر اداس چہرے کو مسکرانے اور داد دینے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے فون نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی

ویڈیو میں بس ہوسٹس کے رقص کو دیکھ کر لوگوں نےخوب سراہا۔ویڈیو میں تینوں سہیلیوں کےچہرے پر مسکراہٹ اور خوشی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں