شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کو خوشخبری مل گئی


اسلام آباد( 24نیوز )الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،خواجہ محمد آصف اور فرودس عاشق اعوان کو خوشخبری سنا دی ہے،الیکشن ٹریبونلز نے تینوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر سماعت کی جس کے دوران ان کے وکیل نے دلائل دیے،وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی حلف نامہ نامکمل ہونے پرمسترد کیے گئے جب کہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ حلف نامہ مکمل پر نہیں کیا گیا۔

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے عمران خان کیخلاف محفوظ فیصلہ سنادیا
اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے جو سب سے بہتر سمجھا وہ جواب دیا، حلقے میں سڑکیں بنانا وفاق، صوبائی اور مقامی حکومتوں کا کام ہے، یہ سروسز ایم پی اے یا ایم این اے کی نہیں اور میری نظر میں سب سے بڑی سروس یہی ہے کہ کبھی آمریت سے نہیں ملا اور جمہوریت کی خدمت کی، میں نے حلقے میں اپنا وقار بلند رکھا اور کبھی غیرجمہوری قوتوں سے نہیں ملا، عوام کو حق دیں کہ وہ امیدوار کو مسترد کریں نہ کہ ریٹرنگ آفیسر کو۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کے نمائندے سے استفسار کیا کہ 'کیا یہ جواب غلط ہے' جس پر نمائندے کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ جواب غلط نہیں ہے۔،جس کے بعد ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی-

 یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
الیکشن ٹریبونل نے این اے 53 اسلام آباد سے ہی عائشہ گلالئی اور مہتاب عباسی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے (ن) لیگی امیدوار خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔، خواجہ آصف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:  بے عزتی برداشت نہیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ نے استعفیٰ دے دیا
یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی حلف نامے کی شق 'این' کے تحت مسترد کیے گئے جس کے مطابق امیدوار کو اپنے حلقے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کی تفصیلات بتانا ہوتی ہیں،دوسری طرف قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 سیالکوٹ ٹو پر خواجہ ا?صف کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار سے ہوگا۔
اسی طرح ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل مسترد کردی،جسٹس سید شہباز رضوی نے این اے 72 سیالکوٹ ون سے ووٹر زید لطیف کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔