شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک، بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم

شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک، بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم


پشارو(24نیوز)  2018کےعام انتخابات میں پشاور سمیت صوبے بھرمیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث ووٹ پول نہیں کرسکیں گے۔ ان میں ایسےلوگ بھی شامل ہیں جو پہلےبھی ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہزاروں شہریوں کے شناختی کارڈ تاحال کلیئر نہ ہوسکے جس کےباعث ہزاروں افراد کے ووٹ ڈالنے سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔  پشاور میں یکہ توت ، ز رگر آباد،  شاہین مسلم ٹاؤن، بخشی پل، چارسدہ روڈ اوراخوند آباد میں سب سے زیادہ لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے مراد سعید کی ڈگری کلیئر 

پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نگہت اورکزئی کا کہنا ہےکہ انہوں نےماضی میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔نادرا حکام کے مطابق گزشتہ سالوں لاکھوں بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرکے کھول دیئے گئے ہیں۔ مزید شناختی کارڈز کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔