تحریک انصاف کیلئے بلوچستان اورپنجاب سے بری خبریں

تحریک انصاف کیلئے بلوچستان اورپنجاب سے بری خبریں


کوئٹہ( 24نیو ) تحریک انصاف کیلئے بلوچستان اورپنجاب سے بری خبرآگئی صوبائی صدریارمحمدرند کواثاثے چھپانے اوربارہ مقدمات میں نامزد ہونے پرالیکشن سے باہرہونا پڑا۔ نصراللہ دریشک بھی الیکشن سے آؤٹ ہوگیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ایپلٹ ٹربیونل نے انہیں این اے 260 سے الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ این اے 194 راجن پور سے پی ٹی آئی کے امیدوار نصر اللہ دریشک بھی الیکشن سے آوٹ ہو گئے ٹربیونلز نے اثاثے چھپانے پر دونوں امیدواروں کی اپیلیں مسترد کیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک، بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم 

حیدرآباد میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی شدید اختلافات کا شکار ہے۔ ناراض ارکان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔این اے دس شانگلہ میں پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا اور امیر مقام کے مقابلے میں نئے ا میدوار وقار خان کو لے آئی۔ مردان میں بھی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کو خوشخبری مل گئی 

پی ٹی آئی سرگودھا کے ممتاز کاہلوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر این اے 90سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا این اے 182 سے سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا انہوں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار مہرارشادسیال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔لودھراں میں ن لیگ کے دیرینہ کارکن اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ ٹکٹ حاصل نہ کرسکے جس پرانہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔