نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف


برمنگھم (24نیوز) پاکستان کیلئے ڈو ڈائی میچ میں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو جیت کیلئے  238رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا ئی ۔ میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 24 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلپ پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ روز ٹیلر 3 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیندپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ولیم سن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔یوں 83  کے مجموعے پرشاہینوں نے 5 کیویز کے پر کاٹ دیئے۔

تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گرینڈ ہوم نے 132 رنز کی شراکت داری قائم کی اور سکور کو 215 رنز تک پہنچا دیا۔ گرینڈ ہوم 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ جمی نیشم نے 97 رنز بنا کرناٹ  آؤٹ رہے۔یوں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا ایک اوربڑا امتحان، شاہین برمنگھم میں میگاایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ کا مقابلہ کریں گے۔  پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ رکھنے کیلئے میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ کےخلاف فتح سے شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں،وننگ کمبی نیشن میں تبدیلی کے امکانات بھی کم ہیں۔ میچ میں ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم بڑا ہدف دے کردوسری پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔  پاکستان کے لیے اچھی بات یہ ہےکہ محمدعامر کے علاوہ وہاب اورشاداب خان کی فارم بھی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان کی پہلے بیٹنگ آئی تو بورڈ پر 300کا ہندسہ جڑ کر کیویز کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔  پاکستان کو بڑا میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ باؤلنگ کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی بہترکارکردگی دکھانا ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ایونٹس میں پاکستان کاکیویز کے خلاف ریکارڈشاندار ہے۔ میگاایونٹس میں پاکستان کانیوزی لینڈ پرپلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ میں 8ورلڈ کپ میچز کھیلےگئے، قومی ٹیم نے8میں سے6میچوں میں کیویز کو مات دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔