روپیہ بے توقیر،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپیہ بے توقیر،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا


کراچی(24نیوز)ڈالرنے روپے کو بے قدر کردیا، انٹر بینک میں  ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔  ڈالر کی قیمت میں پہلے 2.02 روپے کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 3.52 روپے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 162 روپے 47 پیسے ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 4.52 روپے مہنگا ہوکر 161 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ادھر سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ، نئی قیمت 80 ہزار 500 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی، قیمتوں میں اضافے سے خواتین سخت پریشانی کا شکار ہو گئیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer