سونا مہنگا ہونے سے خواتین پریشان

سونا مہنگا ہونے سے خواتین پریشان


ملتان(24نیوز)سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ، نئی قیمت 80 ہزار 500 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی، قیمتوں میں اضافے سے خواتین سخت پریشانی کا شکار ہو گئیں۔

سونے کے زیورات اپنی خاص چمک،خوبصورت ڈیزائنز اور قیمتی ہونے کی وجہ سے خواتین کی کمزوری سمجھتے جاتے ہیں ۔ خواتین کے سولہ سنگھار میں سونے کے زیورات خاص اہمیت رکھتے ہیں  مگر ان دنوں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متوسط طبقے کے لئے انہیں خریدنا ناممکن ہےبیٹیوں کے جہیز کے لئے سونے کی دکانوں پر خریداری کے لئے آنے والے والدین بھی پریشان ہیں۔

سونے کے زیورات کی قیمتوں میں اضافہ سے خواتین میں مختلف دھاتوں سے تیار کردہ مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے خواتین میچنگ انٹیک جیولری اور گولڈ پلیٹڈ زیورات خرید کر ہی شوق پورا کر سکتی ہیں -

خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے یہ زیورات انکی پہنچ سے باہر ہونے لگے ہیں ،اگر قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو یہ زیورات صرف دیکھنے کی حد تک محدود رہ جائیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer