پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی



نیویارک(24نیوز) پاکستان نے بھارت کی اقوام متحدہ میں دو سالہ غیر مستقل رکنیت کی حمایت کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ رکنیت کے لیے پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ نے اجتماعی طور پر دو سال کے لیے غیر مستقل نشست کے لیے بھارت کی حمایت کی اس پر سینئر تجزیہ کار حامدمیر  نے ٹویٹ کیا کہ نئے پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی لیکن پرانا بھارت پاکستان کی حمایت نہیں کرے گا۔

سینئر صحافی حامد میر نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تو بھارت کی حمایت کی ہے،کیا بھارت پاکستان کیلئے ایسا کرے گا،سوال یہ ہے کہ اگر عمران خان کے علاوہ کو ئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسا کرتا؟ اس کیلئے پی ٹی آئی کا ردعمل کیا ہوتا،اگر نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی ایسا کرتے تو ان کو مودی کا یار کہا جاتا ۔عمران خان حکومت کی طرف سے بھارت کی حمایت حیران کن ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer