سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ

سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ


ریاض(24نیوز)حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا، 7 میزائل فائر کئے گئے، جنہیں بروقت کارروائی کرکے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کے حوصلے بڑھ گئے۔سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کردیا۔ پیشگی اطلاعات اور بروقت کارروائی سے اتحادی فوج نے باغیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کا قتل، بھارت نے پہلی بار قاتلوں کو عمر قید کی سزاسنا دی 

 اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر 7 میزائل داغے جن میں 3 میزائلوں کو رخ دارالحکومت ریاض کی طرف تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم رستے زخموں پر مرہم رکھنے جلتے ہوئے شام پہنچ گئی 

 جن علاقوں پر حملہ کیا گیا ان میں خمیس مشیط، نجران اور جیزان شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ناکارہ کئے میزائلوں کا ملبہ شہری آبادی پر گرنے سے ایک مصری شہری جاں بحق ہوا۔ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق حملے کی اطلاعات سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔