محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نےشہریوں کے پسینے چھڑوا دیئے


کراچی(24نیوز) سورج شہریوں پر آگ برسانے لگا شہری گرمی میں اضافے سے تلملا اٹھے،محکمہ موسمیات کے مطابق سخت گرمی کا سلسلہ جمعے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26مارچ کو گرمی جون جولائی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ کراچی والوں کے سورج نے پسینے چھڑوا دیئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں البتہ درجہ حرارت جمعہ تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اب جب سورج نے آنکھیں دیکھائیں تو شہریوں کا بھی براحال ہوگیا اور سڑک کنارے ٹھنڈے پانی کے کولرز سے اپنی پیاس بجھائی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد موسمیات تبدیلی کا شکار ہے اور اس کے مضحر اثرات سے بچاو کے لئے شہر میں درخت لگانے کی اہم ضرورت ہے۔