کراچی(24نیوز) پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کی کوشش کرنے والوں کوعدالت میں پیش کردیاگیا۔ملزمان سے پولیس کی مزیدوردیاں بھی ملیں۔مقدمہ تھانہ سولجربازارمیں درج کرلیاگیا۔
ضرور پڑھیں:انکارنہیں کرسکتے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے کا معاملہ۔پولیس نے گرفتار ملزمان جاوید اور آصف کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کردیا۔تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کی کوشش کی۔ ملزمان سے پولیس کی مزید وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:راولپنڈی: ڈکیتی میں نوجوان قتل، لواحقین کا جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاج
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 20،9pm فروری 2019
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے لہذا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔