پی ٹی آئی بنی پیپلز پارٹی کا شکار


کراچی(24نیوز) نوشھروفیروز سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے آصف شاہ اور سندھ دوست اتحاد کے ظفر جھنڈیرنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشھروفیروز سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے آصف شاہ اور سندھ دوست اتحاد کے ظفر جھنڈیرنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثارکھوڑونے دونوں رہنمائوں کا خیر مقدم کیا۔

 ظفرجھنڈیرکا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ایم کیو ایم نے خراب کئے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔