کٹاہونٹ اورتالو پیدائشی نقص ،دنیا بھر میں ایک کروڑ بچے متاثر


گجرات(24نیوز)  کٹاہونٹ یا تالو ایک پیدائشی نقص ہے دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچے اس پیدائشی نقص میں مبتلا ہیں۔

گجرات کے کلیفٹ اسپتال میں فری کیمپ کا آغاز ہو گیا۔ کٹے تالو اورہونٹ جہاں صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے، وہیں پر جسم کی بدصورتی کا سبب بھی ہیں۔ گجرات کے کلیفٹ اسپتال میں تین روزہ سرجری فری کیمپ کا افتتاح قطر کے بزنس مین محمد اویس انور اور احمد حسین نے کیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے علاوہ سینکڑوں کلیفٹ بچوں کا چیک اپ اورمفت سرجری کا اہتمام بھی کیا گیا۔تالو یا ہونٹ تھوڑا سا یاپورا کٹا ہوسکتاہے ۔ یہ قابل علاج ہے، والدین بچوں کا علاج اس اسپتال سے کروا سکتے ہیں۔