پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، سارے دن کی مندی کے بعد کاروبار کا اختتام ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی پر ہوا، تاہم شیئرز کی خرید و فروخت اور مجموعی مالیت میں کمی رکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے منفی آغاز کے بعد اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹ کی کمی اور اسی پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی 

 کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تریپن پوائنٹ کے اضافے سے 45 ہزار 83 پر بند ہوا۔کاروباری حجم میں 18 فیصد کمی رہی۔ مجموعی طور پر 18کروڑ 79 لاکھ شئیرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ 362کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:راولپنڈی میں تجاوزات کی بھرمار، شہری، تاجر پریشان 

  174 کی قیمت میں اضافہ اور 168کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے آل شئیر انڈیکس میں کمی کے باعث مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت میں3ارب روپے 9 کروڑ روپے کی کمی رکارڈ کی گئی۔