نوجوان کرکٹر شاداب خان نے 79 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نوجوان کرکٹر شاداب خان نے 79 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


لندن (24نیوز) پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنالئے اورمجموعی لیڈ 166 رنز کی ہے جبکہ 52 اسکور کرنے والے نوجوان شاداب خان نے ایسا ریکارڈ قائم کرلیا جو پچھلے 79 سالوں میں نہ کوئی کرکٹر نہ کرسکا۔

شاہینوں کے پنجے میچ میں گڑ گئے, پاکستان ٹیم کی لارڈز ٹیسٹ میں گرفت مضبوط ہوگئی۔پاکستان نے 50 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر دن کا آغاز کیا۔اظہرعلی اور حارث سہیل نے 75 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔اظہرعلی نے 50 اور اسد شفیق نے59 رنز بنائے۔بابر اعظم 68 رنز پرکھیل رہے تھے کہ ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انھیں گراؤنڈ سے جانا پڑگیا۔

شاداب خان نے 52 اورفہیم اشرف 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 بنالئے ہیں اورمجموعی لیڈ 166 رنز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جینٹلمین کھیل سے ایک اور کھلواڑ، سری لنکا میں" وکٹ فکسنگ "کی سازش پکڑی گئی 

52 رنز بنانے والے نوجوان شاداب خان نے ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔گزشتہ  79 برس کے دوران لارڈز کرکٹ گراونڈ پر نصف سینچری رنز بنانے والے  دنیا کے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ جبکہ شاداب خان مجموعی طور پر لارڈز پر نصف سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بنے ہیں۔

 
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔