جینٹلمین کھیل سے ایک اور کھلواڑ، سری لنکا میں" وکٹ فکسنگ "کی سازش پکڑی گئی


کرکٹ میں ایک اور بڑا تہلکہ مچ گیا۔  کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے بعد اب وکٹ فکسنگ نے بھی انٹری ڈال دی۔سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔ سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹررابن اورگال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر ملوث نکلے۔
کرکٹ کو شریفوں کا کھیل کہاجاتا ہے مگر یہ بدمعاش فکسر کہاں سے اس کھیل میں گھس بیٹھے؟؟۔کبھی پاکستانی, کبھی آسٹریلین توکبھی بھارتی اور دوسرے ملکوں کے کھلاڑی اوربکیز اس کھیل کو داغدار کر رہے ہیں۔
کرکٹ میں کبھی میچ فکسنگ تو کبھی اسپاٹ فکسنگ ہوتی رہی ,مگر اب وکٹ فکسنگ نے بھی انٹری ڈال دی ہے۔سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔ سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹررابن مورس اورگال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجرتھرانگا اندیکا ملوث نکلے۔چھ نومبر کو انگلینڈ سری لنگا ٹیسٹ میچ میں وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کرائی گئی۔
پڑھنا مت بھولیں: نوجوان کرکٹر شاداب خان نے 79 سالہ ریکارڈ توڑ دیا 

'وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا تو ٹیسٹ میچ کو اڑھائی دن میں ہی ختم کرنے پر بک ہوگئے۔عرب صحافی کے سوال کہ کیا میچ چاردن میں ختم ہوگا,  توتھرانگا بولےکہ چار دن تو دور ,  اڑھائی دن میں ہی ختم کردیں گے ۔فکسر نے بھارت اور سری لنکاکے درمیان ہونے والے گال ٹیسٹ کی وکٹ کو بھی’فکس‘ قراردیا۔
دوسری طرف کرکٹ کی عالمی کونسل کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔پاکستانی کوئی کرکٹرملوث ہوتا تو فوری ایکشن لےلیتی۔مگربھارت کرکٹر ملوث ہونے پر کونسل خاموش ۔کوئی نوٹس لیا نہ تحقیقات شروع کیں بلکہ رپورٹ مکمل طورپرمنظرعام پرآنے پر تحقیقات کرنے کی نوید سنادی۔



وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔