جان قربان کردیں گے، سندھ تقسیم نہیں ہو نے دیں گے: شرجیل میمن

جان قربان کردیں گے، سندھ تقسیم نہیں ہو نے دیں گے: شرجیل میمن


کراچی (24نیوز) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ملزموں کیخلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی، عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، شرجیل میمن کہتے ہیں جانیں دے دیں گے لیکن سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

احتساب عدالت محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپےکی مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شرجیل میمن سے استفسار کیا کہ جیل میں آپ کے پاس کیا سہولیات ہیں؟شرجیل میمن نے کہا کہ جیل میں ایئر کولر کے لئے حکومت سے بات کی ہے ، سندھ بھر کے جیلوں میں ایئر کولر تقسیم کیئے جائیں گے، عدالت نے کہا یہ تو اچھی بات ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

اس موقع پرمیڈیاسے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ میں نیا صوبہ نہیں بننے دیں گے۔ سندھ کے لوگ اپنی جانیں نچھاورکرنے کے لیے تیارہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آٗئی کے نعیم الحق نے ہاتھ اٹھایا او رعمران خان نے شاباشی دی یہ افسوس ناک بات ہے،شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ اگر انتخابات صاف شفاف ہوئے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرجائے گی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔