نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے منظور آفریدی کے نام پراتفاق

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے منظور آفریدی کے نام پراتفاق


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے منظور آفریدی کے نام پراتفاق، منظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوگیا ہے، منظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی ہیں، وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوراپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نام پراتفاق ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے محمودالرشید کی ملاقات،نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نام دے دیا 

عمران خان نے منظورآفریدی کے نام کی منظوری دے دی، تاہم نام کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔