پردے کے پیچھے کیا ہورہا تھا

پردے کے پیچھے کیا ہورہا تھا


گوجرانوالہ( 24نیوز ) رمضان المبارک میں زیادہ تر مسلمان روزہ رکھتے ہیں، لیکن روزہ خور اپنی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے مسافروں کیلئے کھولے گئے ہوٹلوں کا رخ کرلیتے ہیں، ٹوئنٹی فور نیوز بھی پہنچ گیا ایک مسافر ہوٹل پر کئی روزہ خوروں کو بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں گوجرانوالہ کے ہوٹل سنسان ہو جاتے ہیں لیکن دیکھئے یہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے،ٹوئنٹی فور نیوز نے کیمرہ کی آنکھ سے دیکھا کہ جو ہوٹل مسافروں کیلئے کھلا تھاوہاں روزہ خور بھی بلاجھجک کھانا کھاتے دکھائی دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے مردے مسئلہ بن گئے

ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم ایک مسافر ہوٹل میں داخل ہوئی تو لوگ منہ چھپا کر کھانے میں مصروف رہے، پوچھنے پر صاف ہی مکر گئے کہنے لگے وہ تو مسافر ہیں، مسافر کا روزہ نہیں ہوتا، بھوک نے ستایا تو کھانے چلے آئے۔ مسافروں کی سہولت کے لئے کھلے ہوٹلوں کا روزہ خور بھی خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔