عالمی مارکیٹ میں تیل سستا


ماسکو( 24نیوز ) روس اور اوپیک ممالک کی طرف سے پیداوار بڑھانے کے امکانات عالمی مارکیٹ میں تیل سستا کر دیا، ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت 5 فیصد تک کم ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام تک امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 3 ڈالر 21 سینٹ کی کمی سے 67 ڈالر 50 سینٹ،، اور عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 42 سینٹ کی کمی سے 76 ڈالر 37 سینٹ رہ گئی،، گزشتہ ہفتے کے دوران برنٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی، جبکہ اوپیک ممالک کے تیل کی فی بیرل قیمت میں اس دوران ایک ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:  عید الفطر پر نئے نوٹوں کے حصول کیلئے اسٹیٹ بنک نے آسان طریقہ متعارف  کروادیا

روس کے وزیر توانائی نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد بیان دیا تھا کہ روس سمیت تیل پیدا کرنے والے 24 ممالک جلد ہی خام تیل کی پیداوار بڑھانا شروع کر دیں گے،، جس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہو گیا،، روس اور اوپیک ممالک نے گزشتہ سال سے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں مجموعی طور پر 18 لاکھ بیرل کمی کر رکھی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں