سوٹ کی سلائی ٹھیک نہ کرنے پر عدالت کے چکر


24 نیوز: درزی کو دولہے میاں کا سوٹ   خراب سینا مہنگا پڑ گیا ، دولہے نے خراب سوٹ سینے پر درزی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

شادی کا سوٹ خراب سینے اور وقت پرٹھیک نہ کرنےکامعاملہ پر  دولہاہاؤس جوہرٹاؤن کے ٹیلر کیخلاف ایک لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔  دولہے کا کہنا ہے کہ درزی کو سوٹ سینے کےلیے دیا تھا لیکن درزی نے سارا سوٹ ہی خراب دیا جس کے بعد اس نے اسے ٹھیک کرنے کیلئے واپس دیا تھا لیکن اس نے سوٹ واپس دینے میں دیر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بندہ ایک،ہنر دو،استاد سلیم نے کمال کردیا

درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے جس کے بعد عدالت نے ٹیلرعبدالقدوس کویکم جون کوطلب کرلیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔