عابد شیر علی نے قانون کے رکھوالوں پر ہاتھ اٹھا دیا


فیصل آباد(24نیوز) زبان دراز عابد شیر علی دست درازی پر بھی اتر آئے، وزیر مملکت نے قانون کے رکھوالے پر ہاتھ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق کل دوپہر  نوازشریف فیصل آباد میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے گھر گئے۔ عابد شیر علی نواز شریف کی نواز شریف کی گاڑی کے پیچھے بھاگ کر اندر جانے کی  کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں نے عابد شیر علی کو روکنے کی کوشش کی تو  وزیر مملکت آپے سے باہر ہو گئے اور پولیس اہلکاروں پر  عابد شیر علی نے دھکم پیل شروع کردی ، اور اہلکاروں پر ٹوٹ پڑے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔