پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین ہفتے کی مندی کے بعد تیزی آگئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین ہفتے کی مندی کے بعد تیزی آگئی


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین ہفتے کی مندی کے بعد پھر تیزی آگئی، ہنڈرڈ انڈیکس 451 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بیالیس ہزار چوہتر پوائنٹس پر بند ہوا، شیئرز کی مجموعی مالیت اور خرید و فروخت میں بھی اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

 ہفتے کے دوران تین روز مارکیٹ میں کافی تیزی دیکھی گئی،  تاہم دو روز کلوزنگ مندی پر ہوئی، مسلسل تین ہفتوں کی مندی سے شئیرز کی قیمتوں میں ہونے والی کمی  اور کسی سیاسی بحران کے بغیر حکومت کی مدت پوری ہونے کے امکانات مقامی سرمایہ کاروں کو واپس مارکیٹ میں لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر پر نئے نوٹوں کے حصول کیلئے اسٹیٹ بنک نے آسان طریقہ متعارف  کروادیا

ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس 451 پوائنٹ کے اضافے سے 42 ہزار 74 پر بند ہوا، کاروباری حجم میں 4 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا، اوسطا روزانہ 11 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا کاروبار ہوا، ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 2 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، لیکن مقامی انشورنس کمپنیوں کی طرف سے 2 کروڑ 32 لاکھ ڈالر  اور بینکوں کی طرف سے 43 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔