تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض اٹھا دیا


لاہور( 24نیوز )عام انتخابات سے قبل حکومتی اراکین کے بعد اپوزیشن نے بھی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کر دئیے, اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا، میاں محمودالرشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور پی پی 160 کی نئی حلقہ بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے-

 یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں جدید ہسپتال کا افتتاح،نیب جس کو چاہے بلا سکتا ہے:شہباز شریف

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیس اپریل کو پی پی 151 اور پی پی 160 کی حلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقے کو دو سے زائد حلقوں میں تقسیم کیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو دور نہیں کیا، درخواست گزار کے حلقے کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور 160 کی گئی حلقہ بندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں