وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا


پشاور (24 نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کی اہلیہ کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ عامرہ خٹک امریکہ جانا چاہتی تھیں، سفری دستاویزات مکمل نہیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو پشاور ائیرپورٹ پر جہاز سے اتار دیا گیا۔ عامرہ خٹک کے پاس امریکی نیشنلٹی کارڈ اور دیگر دستاویزات تھیں۔ اس کے باوجود ان کو امریکہ نہیں جانے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے قومی کھلاڑیوں سے بھی ہاتھ کر گئی 

امیگریشن حکام ن کا کہنا تھا  کہ ان کے پاس امریکہ کا نیشنلٹی کارڈ بھی اور دیگر دستاویزات بھی لیکن پاکستانی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ جس کی وجہ سے ان کو امریکہ نہیں جانے دیا گیا۔