ورلڈ کپ کا کامیاب ترین بلے باز کون؟

 ورلڈ کپ کا کامیاب ترین بلے باز کون؟


لاہور(24 نیوز) رواں کرکٹ ورلڈ کپ میں کون سا بلے باز سب سے زیادہ رنز بناتا ہے اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا لیکن اب تک کھیلے گئے ورلڈ کپ ایونٹس میں سب سےزیادہ رنز کس کھلاڑی نے بنائے،کون سا کھلاڑی کامیاب ترین بلے باز رہا؟

اب تک کھیلے گئے 11ورلڈ کپ ایونٹس میں کئی بلے بازوں نے نام پیدا کیا، ان بلے بازوں میں پہلا نام لٹل ماسڑ بھارت کے سچن ٹندولکر کا آتا ہے، ٹنڈولکرنے 45 ورلڈ کپ میچز میں تقریبا57 کی اوسط سے 2278 رنز بنائے اورسب سے زیادہ 6سنچریاں بھی اسکور کیں۔ دوسرے نمبرپر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 46 ورلڈ کپ میچز میں تقریبا 46 کی اوسط سے 1743رنز بنائے اور5سنچریاں داغیں۔سری لنکا کے کمارسنگارا کا فہرست میں تیسرانمبر ہے انہوں نے 37ورلڈ کپ میچز میں تقریبا 57 کی اوسط سے1532رنز بنائے اور5سنچریاں اسکورکیں۔

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کا چوتھا نمبرآتا ہے جنہوں نے 34ورلڈ کپ میچز میں 43 کی اوسط سے 1225رنز بنائے لیکن ان کے حصے سنچریاں صرف دو آئیں، پانچویں نمبرپرجنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرہیں جنہوں نے 23ورلڈکپ میچز کھیلتے ہوئے 64 کی اوسط سے 1207رنز بنائے اورچار سنچریاں بھی داغیں۔ پاکستان کے جاوید میانداد فہرست میں 11ویں نمبر پر ہیں انہوں نے 33میچز کھیلتے ہوئے 1083رنز بنائے،پاکستان کی طرف سے سعید انورنے 21 ورلڈ کپ میچز میں 915 رنز بنائے اورتین سنچریاں اسکورکیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer