یو اے ای نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی

یو اے ای نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی


دوبئی(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم ، نائب صدر ،حاکم دوبئی ہز ہائی نس شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کو باقاعدہ لانچ کردیا۔اس اسکیم کے تحت یواے ای میں مقیم غیر ملکی سرمایہ کاروں،کمپنی ہولڈرز، غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک افراد، ری سرچرز اور طالبعلموں کو مستقل بینادوں پر رہائش دی جاسکے گی۔

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور یواے ای کی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے۔ امریکہ اور یورپ میں مستقل سکونت اختیار کرنے والوں کو گرین کارڈ دیا جاتا ہےجبکہ یواے ای حکومت ان کو گولڈن کارڈ دے گئی۔

دبئی کے امیر اور یواے ای کے وزیراعظم ہز ہائی نس شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کا باقاعدہ اجرا کرتے ہوئے اپنےٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کیا کہ انہوں نے آرٹسٹ،سائنسدانوں،انجئنئیرز،ڈاکٹرز اور سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش دینے کی غرض سے گولڈن کارڈ اسکیم لانچ کردی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 70ممالک کے 6ہزار 8سو افراد کو گولڈن کارڈ دیا جائے گا جنہوں نے یواے ای میں سوارب درہم کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

ایک دوسرے ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ گولڈن کارڈ ان افراد کوبھی دیا جائے گا جنہوں نے یواےای کی ترقی کے لئے اپنی غیر معمولی خدمات دی ہیں وہ ان افراد کو اپنے ترقی کے سفر میں اپنا مستقل شراکت دار بناناچاہتے ہیں۔

قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ امارات کی ترقی میں پاکستا نیوں کا بڑا اھم کردار ھے امید واثق ھے کہ نوجوان نسل بھی پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گی اور ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی. یواےای میں مقیم پاکستانیوں کاکہنا ہے کہ  یو اے اے ایسا ملک جہان ھر کسی کو فائدہ پہنچ رہا ھے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ گولڈ ن کارڈ کا اجرا سرمایہ کاروں اور بزنس مینوں کے لیے سود مند ھو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer