نوجوان کو شرط لگانا مہنگا پڑ گیا

نوجوان کو شرط لگانا مہنگا پڑ گیا


فیروزوالہ ( 24نیوز ) چند روپوں کی شرط نے نوجوان کی جان لےلی،تیزرفتارٹرین کےآگے سے موٹرسائیکل لےکرگزرناتھا۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کالا خطائی روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرین کے آگے سے موٹر سائیکل گزرنے کی شرط نوجوان کو مہنگی پڑگئی، فیروزوالہ دوستوں سے 1000 روپے شرط نوجوان کی جان لے گیا،لاہورسے راولپنڈی جانےوالی ٹرین کےآگے سے گزرنےکی کوشش کی لیکن ناکام رہا، ٹرین کی ٹکر سے بلال موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریل گاڑی گزرتے وقت موٹر سائیکل سوار نے تیزی سے کراسنگ کرنے کی کوشش کی ، واقعہ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کاکہناتھاکہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER