مسلم لیگ (ن) میں ایک مرتبہ پھر پھوٹ پڑ گئی



لندن( 24نیوز ) مسلم لیگ (ن) بے تقسیم ہوگئی،  کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) برطانیہ2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کارکن گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے کو کالم گلوچ بھی کیا، شہباز شریف   نے صورت حال دیکھ  کر پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائی، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ آئی تو کچھ کارکنوں نے آگے بڑھ کر دونوں کو ایک دوسرے سے دور کیا۔