پی سی بی بڑے امتحان کا شکار

پی سی بی بڑے امتحان کا شکار


لاہور( 24نیوزجونیئر ٹیم اور اکیڈمی میں بڑے نام کی بطور کوچ تعیناتی پی سی بی کے لئےبڑا امتحان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جونئیر ٹیم اور اکیڈمی میں کسی بڑے نام بطور کوچ تعیناتی پی سی بی کے لئے درد سر بن گئی،یونس خان اور مصباح الحق کے بعد بورڈ کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ بھی معاملاتِ طے نہ پاسکے، پی سی بی حکام کی محمد یوسف کے ساتھ اکیڈمی اور جونئیر کی سطح پر کوچنگ کی بات چیت چل رہی تھی،اکیڈمی اور جونئیرٹیم اور دیگرشعبوں کے حوالے سے کچھ لوگوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ اکیڈمی اور جونئیر سطح پر کوچنگ کے لئے بات چیت ہوئی، بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پاسکے،سابق کپتان کی کم مدت کے لئے دستیابی معاملات طے پانے کی راہ میں رکاوٹ بنی،سابق کپتان یونس خان کے ساتھ معاوضہ طے نہ پانے کی وجہ سے معاملات ختم ہوئےتھے۔سابق کپتان مصباح الحق نے بورڈ کی پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے معذرت کی تھی۔

محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہ پانے کے بعد بورڈ حکام نئے آ پشنز پر غورکریں گے،ورلڈکپ کےبعدقومی سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سٹاف کی تعیناتی بھی بورڈ حکام کا امتحان ہوگا۔