فردوس باجی آپ نوا ز یا شہبازشریف کی چوکیدار ہیں؟

فردوس باجی آپ نوا ز یا شہبازشریف کی چوکیدار ہیں؟


 لاہور( 24نیوز )ن کے رہنما رانا ثنا اللہ  کا فردوس عاشق ایوان کے بیان پر ردِعمل سامنے آیا،فردوس عاشق ایوان کو مشورہ دیا کہ عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نےفردوس عاشق ایوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے،وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس، فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔

فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نوا شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی، وزیرِ اطلاعات فردوس باجی آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے ، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،باجی آپ کو ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے، گیس 145 فیصد مہنگی ہو گئی ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔

 بجلی 25 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے، فردوس باجی 9 ماہ میں ملکی قرضہ 5000 ہزار ارب بڑھ گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،9 ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کاغذ پہ بھی ایک بھی گھر نہ بن سکا آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔

فردوس باجی ایک کڑوڑ نوکری دینی تھی ، 9 ماہ میں 20لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھاکہ' شہباز شریف صاحب "چیمبر" آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟ شہباز صاحب اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے'۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER