بھارت کی نومنتخب اسمبلی کے 40 فیصد ارکان جرائم پیشہ نکلے

بھارت کی نومنتخب اسمبلی کے 40 فیصد ارکان جرائم پیشہ نکلے


دہلی(24نیوز) بھارت کے نومنتخب اسمبلی کے زیادہ تر ارکان جرائم پیشہ نکلے۔ ایک رکن پر تو 204 مقدمات درج ہیں۔

543 کے ایوان میں 233ارکان کیخلاف قتل، زیادتی سمیت مختلف جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی کی بی جے پی کے 303 ارکان میں سے 116 کیخلاف مقدمات ہیں۔ کانگریس کے صرف ایک رکن کو 204مقدمات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی انتخابات کے نتائج 23 مئی کو آئے تھے جس میں  بی جے پی واضح اکژیت سے جیتی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔