لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کا انگریزی پیپر ملتوی کردیا

لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کا انگریزی پیپر ملتوی کردیا


لاہور( 24نیوز ) لاہور بورڈ نے یوم شہادت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے موقع پر فرسٹ ایئر کا ہونے والا انگریزی کا پیپر ملتوی کردیا۔

 کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل ملتوی کاکہناتھاکہ کل یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے، جس کی بنا پر شہر  بھرمیں لوکل ہولی ڈے اور ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بھی بند رہے گی، تمام صورت حال کا جائز لینے کے بعد یہ باہمی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیاگیا ہے کہ کل فرسٹ ایئر کا ہونے والا انگریزی کا پیپر ملتوی کردیاجائے۔

 کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل ملتوی کامزیدکہناتھاکہ ملتوی کیا جانے والا انگریزی کا پیپر 4 جون کو لیا جائے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER