فواد چودھری نے اگلے پانچ سالوں کی عیدوں کا اعلان کردیا



اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں5جون کوعیدالفطر ہوگی،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے دعویٰ کردیا۔

فوادچودھری نے چانددیکھنے کے لئے ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے 5 جون کو عیدالفطر  کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے آئندہ چار سال کی عیدوں کا شیڈول بھی بتا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھرسے مسلمان اس ویب سائٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ کہنا کہ عینک حلال،ٹیکنالوجی حرام ہے یہ درست نہیں۔انہوں نے بتایا کہپاکستانی سائنسدانوں کی مدد سے چانددیکھنے کے لئے ایپلیکشن تیار کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قمری کلینڈر کو منگل 28 مئی کو وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔