سویڈن نے ڈرائیور اور اسٹیئرنگ کے بغیر ٹرک تیار کرلیا

سویڈن نے ڈرائیور اور اسٹیئرنگ کے بغیر ٹرک تیار کرلیا


(24 نیوز) سویڈن کی کمپنی نے بغیر ڈرائیور، بغیر اسٹیئرنگ ٹرک بنا لیا۔

سویڈن کی ایک کمپنی نے نیا ٹرک تیار کرلیا جس کا کوئی ڈرائیور ہی نہیں بلکہ اس ٹرک میں تو اسٹیئرنگ ہی نہیں، ٹی پوڈ نامی ٹرک کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جاسکے گا، فائیو جی نیٹ ورک سے جڑے اس ٹرک میں تھری ڈی سینسر،  کیمرے اور ریڈار لگائے گئے ہیں۔ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس ٹرک کو200کلومیٹر کی حدود میں چلایا جاسکتا ہے اور اس میں اپنے چاروں طرف دیکھنے، محسوس کرنے کی صلاحیت ہے۔  26ٹن وزنی ٹی پوڈ 85کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer