"چندوں سےملک نہیں چلاکرتے"



لندن(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے حکومت پرشدیدتنقید کی ہے، کہتی ہیں نئے پاکستان کاحال توپرانے سےبھی بُراہے، چندوں سےملک نہیں چلا کرتے۔

تفصیلات کے مطابق  ریحام خان نے لندن میں ٹوئنٹی فور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےحکومت  کو آڑے ہاتھوں لیا،   تنقید کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان تو پرانے سے بھی برے حال میں ہے،  معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔ نئے پاکستان کا خواب چھوڑ کر ملک کو سنجیدگی سے چلایا جائے۔ چندوں سے ملک نہیں چلتے اس لیے درخواست ہے کہ سنجیدگی اختیار کی جائے۔عمران خان نے جو وعدے اور دعوے کیے ان سے خود ہی پھر گئے، کیا یہ نیا پاکستان ہے؟