فواد چودھری کے5 سالہ قمری کیلنڈر پر علماءکرام کا ردعمل آگیا

فواد چودھری کے5 سالہ قمری کیلنڈر پر علماءکرام کا ردعمل آگیا


اسلام آباد(24 نیوز) وزیرسائنس فوادچودھری کے5 سالہ قمری کیلنڈر پرعلماءکرام کا ردعمل بھی آگیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازکاکہناہے کہ قمری کیلنڈر پربہت محنت ہوئی لیکن چاند کی رویت دیکھےبغیرکسی اعلان کی کوئی حیثیت نہیں، رویت کے بغیرچاندکااعلان نہیں کیا جانا چاہیے۔ مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ جہاں سائنس اتنی ترقی کرچکی ہے، وہاں بھی رویت دیکھ کرروزہ اورعیدہوتی ہے۔ وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے عید کے اعلان پر علماءکرام کی جانب سے ردعمل سامنے آیا۔

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے 5 سالہ قمری کیلنڈرکےردعمل میں حدیث مبارکہ کا حوالہ دیا۔ انھوں نےفرمایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی رویت کے ذریعے ہی روزہ اورعید ہوتی ہے۔ جامعہ نعیمیہ لاہورکے مہتمم علامہ راغب نعیمی نے فرمایا کہ فواد چودھری کا اعلان ان کی ذاتی رائے ہے۔  رویت ہلال کمیٹی ہی چاندکا اعلان کرنے کی مجازاتھارٹی ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

مذہبی اسکالرحاجی حنیف طیب نےفرمایاکہ شریعت میں چانددیکھ کر ہی روزہ رکھنےاورعیدمنانےکاحکم ہے۔ مزید فرمایا کہ فوادچودھری اعلان کرنے سے پہلےوزیرمذہبی اموراوراسلامی نظریاتی کونسل سےمشورہ کرلیتےتو بہترتھا۔