کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کی موت کے معاملے میں اہم پیشرفت

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کی موت کے معاملے میں اہم پیشرفت


کراچی ( 24نیوز ) کراچی کے علاقے کلفٹن میں مضرصحت کھاناکھانے سے دو بچوں کے موت کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی. بچوں کی موت سےریسٹورنٹ کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوزنے حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی میں والدہ اور بچوں کوریسٹورنٹ میں دیکھاجاسکتاہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں مضرصحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی موت کا معاملہ، بچوں کی موت سے قبل ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی. فوٹیج میں جاں بحق دونوں بچے احمد اورمحمد کو اپنی والدہ عائشہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے.ماں اور بچوں نے ریسٹورنٹ میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سیڑھیو ں پر ویٹنگ روم میں انتظار کیا ۔

دوسری جانب 15 روز گزرنے کے باوجود کیس میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی ہے، تحقیقاتی ٹیم کو تاحال میڈیکل رپورٹ آنے کا انتظار ہے، کیس کی تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔