خیبر پختونخوا، تبدیلی سرکار صحت کے شعبہ میں لائی کتنی تبدیلی ، جانیے اس خبر میں۔۔۔

خیبر پختونخوا، تبدیلی سرکار صحت کے شعبہ میں لائی کتنی تبدیلی ، جانیے اس خبر میں۔۔۔


پشاور(24نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی دوسری بار حکومت اپنے سو روزہ سفر پورا کر چکی ہے، صحت کا شعبہ موجودہ اور سابقہ حکومت کا فوکس رہی۔

صوبہ خیبر پختونخوا، سو روزہ تبدیلی پلان، کیا کامیاب رہا سو روزہ سفر؟ صحت کے شعبے میں آئی کتنی تبدیلی؟ سب سے زیادہ بجٹ لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ مریض کو بیڈ دستیاب نہیں، ادوایات کی کمی کا بھی سامنارہا۔

صوبے میں صحت اصلاحات کے دعوی تو کئے گئے لیکن اب بھی ہسپتالوں میں چار ہزار ڈاکٹروں اور ایک لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ چھ سو ٹی ایم اوز بھی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج، لیکن وزیر موصوف سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔

مزید ملکی و غیر ملکی خبریں جانئے:َhttps://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔