ڈیم فنڈ میں زیادہ چندہ دینے والوں کی فہرست جاری

ڈیم فنڈ میں زیادہ چندہ دینے والوں کی فہرست جاری


کراچی ( 24 نیوز ) ڈیم فنڈ میں زیادہ چندہ دینے میں پنجاب کے سرکاری ملازم پہلے نمبر پر آ گئے، ایک ارب روپے سے زیادہ چندہ دیا، دوسرے نمبر پر زیادہ چندہ پاک آری نے دیا، اکاونٹ میں مجموعی رقم 7 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیر اعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں زیادہ چندہ دینے والوں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں پنجاب کے سرکاری ملازمین پہلے نمبر پر آ گئے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی طرف سے ایک ارب 9 کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار روپے چندہ دیا گیا، پہلے پاک آرمی 58 کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار روپے کے چندے کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی، پاک فوج سے متعلقہ دوسرے اداروں کی طرف سے بھی مجموعی طور پر تقریبا 35 کروڑ روپے کا چندہ دیا گیا ہے۔

ڈیم فنڈ میں 25 اکتوبر تک مجموعی طور پر 7 ارب 4 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار روپے جمع ہو گئے، ان میں سے 6 ارب 40 کروڑ روپے پاکستان سے چندہ ملا، بیرون ملک سے اب تک مجموعی طور پر 44 کروڑ 15 لاکھ روپے اکاونٹ میں جمع کرائے گئےہیں جبکہ 10 کروڑ 64 لاکھ 52 ہزار روپے کا چندہ ایس ایم ایس کے ذریعے دیا گیا۔