ٹرمپ کے دعوؤں پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

ٹرمپ کے دعوؤں پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اپنے منہ میاں مٹھوبن کرپھنس گئے، اپنی تعریفیں بیان تو کردیں لیکن ایوان میں موجود اراکین نے ان کی باتوں کا مزاق بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دوسال سےبھی کم عرصے میں اتنے کام کئے ہیں جوامریکا کی تاریخ میں نہیں ہوئے۔ ان کی اس بات پرپورا ایوان قہقہوں سے  گونج اٹھا،جس پرٹرمپ کہنے لگے کہ ہنسنے کی بات نہیں یہ سچ ہے، انہیں اس قسم کے ردِعمل کی توقع نہیں تھی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔