کلاسیکل گلوکارامانت علی خان کی 63ویں سالگرہ

کلاسیکل گلوکارامانت علی خان کی 63ویں سالگرہ


 لاہور(24 نیوز) پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اسدامانت علی خان کلاسیکل موسیقی کا ایک روشن ستارہ تھے،ان کی گائی ہوئی غزلیں مداح آج بھی بڑے شوق سے سنتے ہیں۔ 

گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے۔

 انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا،اسد امانت علی خان نے 10 سال کی عمر میں گائیگی کا آغازکیا، وہ غزلیں اور کلاسیکل راگ کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کی گائی گئی غزل’ انشا جی اٹھو اب کوچ کرو ‘ہر زبان زدِعام ہوئی، مگر’عمراں لنگھیاں پباں بھار ‘نے ان کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

 اسد امانت علی خان کو صدارتی ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس سےبھی نوازا گیا ۔ 8 اپریل 2007 کو 52 برس کی عمر میں ان کو دل کا دورہ پڑا جو ان کی موت کا بہانہ بنا۔بلاشبہاسد امانت علی خان آج ہم میں نہیں مگر ان کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت اب بھی ان کا نام زندہ کیے ہوئے ہیں۔