صرف ان ممالک کو امداد دینگے جو امریکا کااحترام کرتےہیں:ٹرمپ

صرف ان ممالک کو امداد دینگے جو امریکا کااحترام کرتےہیں:ٹرمپ


24 نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پرتنہا کریں،ایران،ترکی کے صدر اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی خطاب کیا،ایرانی صدرحسن روحانی کہتے ہیں بدعہدی کاجواب بدعہدی اوردھمکی کاجواب دھمکی سے دیاجائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کے بعد ایٹمی تجربات بند ہوگئے ہیں، شمالی کوریا نے بہت اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کی کرپٹ آمریت مشرق وسطیٰ میں تباہی اور عدم استحکام کا سبب ہے اور ایرانی جارحیت کی قیمت اس کے ہمسائے چکا رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا یو این امن مشن ک لیے25فیصد سے زیادہ فنڈ نہیں دےگا۔صرف ان ممالک کو امداد دینگے جو امریکا کااحترام کرتےہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی 40 لاکھ پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے، پناہ گزینوں کیلیےعالمی اداروں سےملنےوالے600 ملین ڈالرناکافی ہیں۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے افتتاحی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتدارختم ہوتےجارہےہیں،جمہوری اصول محاصرےمیں ہیں۔ جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کا اختتام 1 اکتوبر کو ہو گا،مجموعی طور پر133 ملکوں کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک ہیں ۔