نوازشریف کی رہائی کےحوالےسے کوئی ڈیل نہیں ہوئی: آفتاب احمد شیرپاؤ

نوازشریف کی رہائی کےحوالےسے کوئی ڈیل نہیں ہوئی: آفتاب احمد شیرپاؤ


لاہور( 24نیوز ) میاں نوازشریف سےانکی اہلیہ کےانتقال پر اظہارافسوس کیلئے آنیوالوں کاسلسلہ جاری ،سابق وزیراعظم سےپیر پگاڑا،چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمدشیر پاؤ،سردار یعقوب ناصر،یوسف صلاح الدین سمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نےاظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق  رائیونڈ میں میاں نوازشریف سے اظہار تعزیت کیلئے سیاسی و سماجی شخصیات کا تانتا بندھا رہا۔پیر صاحب پگاڑا،سیدغوث علی شاہ،آفتاب شیر پاو،سرداریعقوب ناصر،یوسف صلاح الدین محمدعلی درانی،مشاہدحسین سید،ناصرسعید کھوسہ، آفتاب سلطان،عابد شیرعلی،تہمینہ دولتانہ،سینیٹررانا مقبول،زبیر گل،ڈاکٹر سعید الہی،رانامشہود احمد خان اور دیگر نے بھی کلثوم نواز کےانتقال پراظہارافسوس کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیر پائو کاکہناتھاکہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں تاہم اس سے قبل دیگر ڈیمز بننے چاہئیں،

آفتاب شیر پاو نےتحریک انصاف کی حکومت پربھی شدید تنقید کی ، ان کا کہنا تھا  کہ بھارتی دھمکی پر میاں نوازشریف کو تجویز بھی دی ہے اور میاں نوازشریف کی رہائی کےحوالےسے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ 

چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ کا مزیدکہناتھا کہ مشرف سمیت جوبھی باہر ہے انہیں کیسزکاسامنا کرنا چاہیے،اور انصاف کے تقاضے سب کیلئے ایک جیسے ہونے چاہیے۔