شعیب ملک نے قوم کو نئی امید دے دی

شعیب ملک نے قوم کو نئی امید دے دی


دبئی( 24نیوز ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم معرکا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ابوظہبی کے میدان میں آج ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشنز میں شرکت کی ، شعیب ملک کہتے ہیں پاکستان ابھی بھی ٹاپ بولنگ سائیڈ ہے۔
 تفصیلات ک مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا، جیت کس کا مقدر بنے گی ، قومی کرکٹ ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ۔ آئی سی سی اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم نے مختلف سیشنز میں حصہ لیا۔ بھارت کے خلاف دونوں میچز میں مایوس کن فیلڈنگ کا بعد قومی ٹیم نے فیلڈنگ پریکٹس پر زور دیا۔ 


پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دو میچز سے کچھ نہیں بدلتا ، پاکستان کی بولنگ کسی بھی وقت کلک کر سکتی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اوپنرز اچھے فارم میں ہیں ، بنگلہ دیش آسان حریف نہیں۔